کھیل

جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان دوسرے ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا پاکستانی ٹیم میں کونسی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں؟ آپ بھی جانیں

جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان ، دوسرے ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا، پاکستانی …

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنوبی افریقہ اور پاکستان  کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

ایک روز آرام کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے مدمقابل ہوں گی۔ قومی ٹیم کا وِننگ کمبی نیشن برقرار رکھنے کا امکان ہے، ڈیبیو ون ڈے کھیلنے والے دانش عزیز کو اعتماد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تاہم آصف علی کی جگہ سرفراز احمد کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔شاندار سینچری بنانے پر کپتان بابراعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button