کھیل

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کر دیا

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کر دیا

سنچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بیٹنگ کا آغاز کر دیاہے اور دو اوورز میں بغیر کسی نقصان کے صرف تین رنز بنائے ہیں۔

تفصٰلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی  جس پر پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے میدان میں اتر کر کھیل کا  آغاز کیا۔قومی ٹیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں چار تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ آصف علی ، دانش عزیز، محمد حسنین اور شاداب کو ٹیم سے باہر کر دیا گیاہے جبکہ ان کی جگہ حسن علی ، سرفراز احمد ، محمد نواز اور عثمان قادر کو شامل کیا گیاہے ۔

پاکستان کے سکواڈ میں امام الحق، فخر زمان، بابراعظم ، محمد رضوان، سرفراز احمد، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی ،شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور حارث روف شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کے پلئینگ الیون میں جانے من میلان، ایڈن مرکرام، جان سموٹس، ٹیمبا بوماوا، کیل ویرائن، ہنرچ کلاسن، اینڈائل پھیلوک وایو، کیشو مہاراج، بیورن ہینڈرکس، ڈرائن،لوتھو سمپالا شامل ہیں۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button