کھیل

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں فخر زمان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں فخر زمان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے اپنے کریئر کے دو ہزار رنز مکمل کرلیے۔

میچ شروع ہونے سے پہلے فخر زمان 48 ایک روزہ میچز میں 1968 رنز سکور کرچکے تھے، انہیں دو ہزار کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے مذکورہ میچ میں صرف 32 رنز درکار تھے جو انہوں نے باآسانی پورے کرلیے۔

اس اہم کامیابی کے ساتھ ہی فخر زمان تیز ترین دو ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے 12 ویں بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 49 ویں میچ میں سرانجام دیا ہے۔

فخر زمان سے پہلے تیز ترین دو ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے ظہیر عباس اور بابر اعظم شامل ہیں۔ انہوں نے 45، 45 میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button