کھیل

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے اعتماد میں اضافہ ہوامصباح الحق

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے اعتماد میں اضافہ ہوا،مصباح الحق

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے اعتماد میں اضافہ ہواہے کوشش کریں گے اس ردھم کو جاری رکھیں۔

نجی ٹی وی 92نیو ز کے مطابق مصباح الحق کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف تمام کھلاڑیوںکے لئے سیریز میں اچھا موقع ہے، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی کنڈیشنز اور ٹیم دونوں میں فرق ہے،زمبابوے ٹیم جب کھیلتی ہے تو ان پر کوئی پریشرنہیں ہوتا بلکہ ا ن کے ساتھ کھیلنے والی ٹیم پر پریشر ہوتا ہے، وہ ہمیشہ موقع کی تلاش کرتے ہیں۔ ہرارے سپورٹس کلب کی کنڈیشنز پاکستان سے ملتی ہیں، یہاں باﺅنس کچھ زیادہ ہوگا۔

انہوں نے کہا ایسا تاثر دینا غلط ہے میں ہر کھلاڑی کو سپورٹ کرتا ہوں،آصف علی کو چیف سلیکٹر نے سکواڈ میں منتخب کیا،شعیب ملک کو لانا ہے یا نہیں یہ فیصلہ بھی چیف سلیکٹر نے کرنا ہے۔موجودہ ٹیم جو کھیل رہی ہے اس میں تجربے کی کمی ہے،ایک یا دو کھلاڑی ٹیم میں تبدیل کرنے کا مارجن ہوتا ہے اورٹیم کی ضرورت کے تحت کھلاڑیوں کا نمبر تبدیل کرنا پڑتا ہے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button