کھیل

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر کو مشکلات کا سامنا اب شعیب ملک کو ٹیم میںشامل کرنے کے حوالے سے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا بیان سامنے آگیا

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر کو مشکلات کا سامنا ،اب …

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر کو مشکلات کا سامنا ،اب شعیب ملک کو ٹیم میںشامل کرنے کے حوالے سے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا بیان سامنے آگیا

  

ہرارے(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم نے سیریز میں کامیابی تو حاصل کر لی لیکن سیریز کے دوران مڈل آرڈر کو پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے چہ میگوئیاں جاری ہیں ۔اس بحث کا آغازتب ہوا جب کپتان بابر اعظم نے خود سیریز جیت کر بلے بازی کے شعبے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے پر بیٹھ کر بات کرنے کا اشارہ دیا تھا پھر شاہد آفریدی نے بھی ایک ٹوئٹ میں مڈل آرڈر کی ناقص کارکردگی پر بات کرتے ہوئے شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دیا تھا ،اب اس حوالے سے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا بیان بھی سامنے آگیا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کوٹیم میں شامل کرنا ہے یا نہیں یہ فیصلہ چیف سلیکٹر نے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کی ضرورت کے تحت کھلاڑیوں کا نمبر تبدیل کرنا پڑتا ہے، ایک یا دو کھلاڑی ٹیم میں تبدیل کرنے کا مارجن ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم جو کھیل رہی ہے اس میں تجربے کی کمی ہے، آصف علی کو چیف سیلیکٹر نے سکواڈ میں منتخب کیا، ایسا تاثر دینا غلط ہے میں ہر کھلاڑی کو سپورٹ کرتا ہوں۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button