کھیل

جنوبی افریقہ کے خلاف فتح بابر اعظم اور قومی ٹیم نے کئی ریکارڈ توڑ دئیے اہم اعداد وشمار سامنے آگئے

جنوبی افریقہ کے خلاف فتح، بابر اعظم اور قومی ٹیم نے کئی ریکارڈ توڑ دئیے، اہم …

سنچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے میچ میں فتح اس حوالےسے بھی یاد گا ر بن گئی ہے کہ اس میچ میں پاکستانی ٹیم اور کپتان بابر اعظم نے متعدد ریکارڈ توڑ دئیے۔

کپتان بابر اعظم نے آخری ون ڈے میچ زمبابوے کے خلاف کھیلا تھا اور اس میچ میں بھی سینچریاسکور کی تھی، اس طرح وہ لگاتار دو ون ڈے میچوں میں پاکستان کے لیے یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے کپتان بن گئے۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 274 رنز کے ہدف کا تعاقب کیا جو جنوبی افریقہ کے خلاف جنوبی افریقہ میں  اس فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے حاصل کیا گیا سب سے بڑا ہدف ہے۔اس سے قبل 19-2018 کے دورے میں پورٹ الزبتھ کے مقام پر سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کیا تھا جب پاکستان نے 267 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سینچری سے  بابراعظم کم ترین اننگز میں 13 سینچریاں سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں،اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ کے پاس تھا انہوں نے 13 سینچریاں 83 اننگز میں مکمل کی تھیں۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button