کھیل

جنوبی افریقہ کے خلاف فتح کا پاکستان کو بڑا انعام مل گیا

جنوبی افریقہ کے خلاف فتح کا پاکستان کو بڑا انعام مل گیا

سنچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کے خلاف فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی ون ڈے کرکٹ ورلڈ سپرلیگ میں ساتویں سے چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ بھی شئیر کی گئی ہے۔ون ڈے کرکٹ ورلڈ سپرلیگ میں چار میچز میں سے تین میں فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم اسوقت 30 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر  پر ہے جبکہ بھارتی آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم پہلے،آسڑیلیا کی ٹیم دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے بقیہ دو میچز جیت کر پہلے نمبر پر آسکتا ہے۔پاکستان نے ون ڈے کرکٹ ورلڈ سپرلیگ میں اب تک زمبابوے کے خلاف تین جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ایک میچ کھیلا ہے۔

ICC Men’s Cricket World Cup Super League – Standings (After 2 April 2021 fixture) #HarHaalMainCricket

Posted by Pakistan Cricket Team on Friday, April 2, 2021

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button