کھیل

جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ پر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی

جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ پر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی

جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت کی جانب سے جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے معطلی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں کرکٹ کو ایک اس وقت ایک نئے تنازع کا سامنا ہے۔ جنوبی افریقہ کے وزیر کھیل نے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جنوبی افریقی بورڈ کے فنڈزروک دئیے ہیں جو کہ آئی سی سی کے رولز کی واضح خلاف ورزی ہے۔

آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جنوبی افریقہ کی مینز اور ویمنز ٹیموں پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہوسکتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں چھٹے جب کہ ون ڈے رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ اس سے قبل بھی ایک دفعہ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ پر پابندی لگ چکی ہے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button