کھیل
جنوبی افریقہ کے 342 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی


سورس: Twitter/ICC
جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 342 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گرین شرٹس کے 108 کے مجموعی سکور پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔پاکستان ٹیم کو جیت کیلئے 29 اوورز میں 234 رنز درکار ہیں۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر امام الحق پانچ، کپتان بابر اعظم 31 رنز بنا سکے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کوئی بھی رن سکور نہ کرسکے۔ اس کے علاوہ دانش عزیز پاکستان کے ٹوٹل میں صرف نو رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہے۔ اس وقت فخر زمان 37 اور شاداب خان 11 رنز بنا کر ڈوبتی بیٹنگ لائن کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔