کھیل

جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی سیریز چھوڑ کر آئی پی ایل میں شرکت آفریدی کا اظہارِ حیرت

جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی سیریز چھوڑ کر آئی پی ایل میں شرکت، آفریدی کا اظہارِ …

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کو ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ادھوری چھوڑ کر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کی اجازت دینے کے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے پاکستان کے ہاتھوں ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد شاہد آفریدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا یہ دیکھ کر بہت حیرت ہوئی کہ جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے سیریز کے بیچ میں کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کیلئے جانے کی اجازت دے دی۔ یہ بہت ہی افسوسناک ہے کہ کہ ٹی 20 لیگز کس طرح انٹرنیشنل کرکٹ کو متاثر کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے سوچ بچار کرنا ہوگی۔

انہوں نے قومی ٹیم کو فتح کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فخر زمان نے جوہانسبرگ کی طرح یہاں بھی سنچری سکور کی، بابر ہمیشہ کی طرح کلاس کے کھلاڑی رہے، تمام باؤلرز نے خوب جان لڑائی، بہت بہترین طریقے سے میچ میں فتح حاصل کی گئی۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button