اہم خبریں

جہانگیر ترین اور علی ترین کے کتنے اکاﺅنٹس منجمند کیے گئے ہیں ؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں 

جہانگیر ترین اور علی ترین کے کتنے اکاﺅنٹس منجمند کیے گئے ہیں ؟ حیران کن …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چینی سٹہ مافیا اور جے ڈی ڈبلیو کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، ایف آئی اے کی درخواست پر 9 سرکاری و نجی بینکوں نے جہانگیر ترین اور خاندان کے 36 اکاﺅنٹس منجمند کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق علی ترین کے 21 ، جہانگیر ترین کے 14 اور اہلیہ کا ایک اکاﺅنٹ کو ایف آئی اے لاہور کی درخواست پر منجمند کیا گیاہے ، اکاﺅنٹس میں کروڑوں روپے موجود ہیں ۔یاد رہے کہ علی ترین آج ایف آئی اے میں پیش ہوئے جہاں اہلکاروں نے ان سے ڈیڑھ گھنٹہ تک پوچھ گچھ کی جس کے بعد انہیں جانے دیا گیا ، علی ترین اپنے ہمراہ پانچ سوالات کے جوابات دستاویزی شکل میں لائے تھے ۔اس کے علاوہ جہانگیر ترین کو بھی ایف آئی اے نے آج سہ پہر تین بجے طلب کر رکھاہے ۔

دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جہانگیر ترین نے اپنی ماڈل ٹاﺅن میں رہائش گاہ پر عشائیے کا اہتمام کیا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا گیاہے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button