اہم خبریں

جہانگیر ترین کو موجودہ حکومت سے کیا خدشات ہیں؟ مشیر داخلہ شہزاد اکبر کھل کر بول پڑے

جہانگیر ترین کو موجودہ حکومت سے کیا خدشات ہیں؟ مشیر داخلہ شہزاد اکبر کھل کر …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو شوگر کے حوالے سے چلنے والی تحقیقات پر خدشات ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو لاہور، اسلام آباد اور سندھ ہائیکورٹس میں چیلنج کیا گیا اور تینوں عدالتوں نے کارروائی کو قانون کے مطابق قرار دیا۔ جہانگیر ترین کو خدشات ہیں کہ شاید انہیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جہانگیر ترین کے جے ڈی ڈبلیو گروپ پر چار ارب 30 کروڑ روپے کا الزام ہے جس کی بنا پر ان کے خلاف دو ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ احتساب کا کام آسان نہیں ہے، اس میں آپ دوست نہیں بنا سکتے، کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے۔

شہزاد اکبر کے مطابق شوگر مل کسی کی بھی ہو، قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے، نیب کو سبسڈی سے متعلق چیزیں بھیجی گئیں کہ اگربدعنوانی ہو تو اس پر کارروائی کرے، مسابقتی کونسل نے ایک رپورٹ جاری کی، جرمانے بھی کیے جارہے ہیں۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button