اہم خبریں

جہانگیر ترین کی شوگر ملزکے آڈٹ کے خلاف درخواست مسترد

جہانگیر ترین کی شوگر ملزکے آڈٹ کے خلاف درخواست مسترد

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملزکے آڈٹ کے خلاف دائر کی گئی درخواست مستردکردی ۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جہانگیر ترین کی جانب سے جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے آڈٹ کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ سنایا ہے۔

جہانگیر ترین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر )نے 21 مئی شوگر ملز کو آڈٹ کرنے کا نوٹس بھجوایا جبکہ ایف بی آرکو 5 سال کے بعد آڈٹ کااختیارنہیں ہے۔

درخواست میں ایف بی آر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیپنجابلاہور




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button