اہم خبریں

حالیہ واقعات سے ملک کو نقصان ہوا ایک دن میں دس سانحہ ماڈل ٹاون کر دیے رانا ثناءاللہ 

حالیہ واقعات سے ملک کو نقصان ہوا ، ایک دن میں دس سانحہ ماڈل ٹاون کر دیے ، رانا …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حالیہ واقعات سے ملک کو نقصان پہنچا ، انہوں نے ایک دن میں دس سانحہ ماڈل ٹاون کر دیے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہم نے معاملے کو مزید بہتر بنانے کی بات کی ، معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کی بات کی ، فرانس کے سفیر کو نکالنے والی بات کا وعدہ پارلیمنٹ میں کیوں نہ لایا گیا ، پارلیمنٹ ان سے بات کرتی ، سمجھانے والی بات ان کو سمجھائی جاتی ،اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جاتا ، آل پارٹیز کانفرنس بلائی جاتی تو مسئلے کا حل نکل آتا۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ معاملے پر جو بھی بیان جاری ہوا پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہوا ، جے یو آئی یا مسلم لیگ ن نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ، معاہدہ 20 اپریل کو ختم ہو رہا تھا تو ان کے سربراہ کو پہلے کیوں گرفتار کیا گیا ، آپ معاہدہ ختم ہونے سے دس روز قبل ان پر چڑھ دوڑے ، گرفتاریاں کی ، خود آپ نے بھی دھرنا دیا تھا  آپ کے خلاف تو کسی نے طاقت کا استعمال نہیں کیا تھا ، آپ بھیانہیں  بیٹھا رہنے دیتے ۔

انہوں ے مزید کہا کہ عمران خان حواس باختہ انسان ہیں حقائق پر ان کی معلومات درست نہیں ، انہیں معلوم ہی نہیں کہ سلمان رشدی نے کتاب کب لکھی تھی اور اس وقت وزیر اعظم کون تھا ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button