کھیل

حسن علی کی آنکھوں میں آنسو کیو ں آئے؟سابق مینجر قومی فاسٹ باؤلر   کی کہانی سامنے لے آئے

حسن علی کی آنکھوں میں آنسو کیو ں آئے؟سابق مینجر قومی فاسٹ باؤلر   کی کہانی …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کے سابق مینجر  خالد نیازی کا کہنا ہے کہ   2019 میں ڈومیسٹک کرکٹ میں ان فٹ ہونے پر حسن علی کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔

جیو نیوز کے مطابق انکا کہنا تھا کہ   2019میں حسن علی قائداعظم ٹرافی کے دوران کم بیک کرناچاہتے تھے تاہم میچ سے قبل پسلیوں میں تکلیف ہوئی اور جب ان کا ایکسرے کروایا گیا تو  فریکچر سامنے آیا۔جس پر  بورڈ نے انہیں  کراچی سے لاہور بلا لیا، ٹیم چھوڑنے پر حسن علی کی آنکھوں میں نمی آگئی تھی۔

واضح رہے کہ حسن علی تقریبا ڈیڑھ سال کا عرصہ فٹنس کے باعث قومی ٹیم سے باہر رہے تھے اور انہوں نے قائد اعظم ٹرافی میں اپنی کارکردگی کے ذریعے قومی ٹیم میں شاندار کم بیک کیا تھا۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button