اہم خبریں

حکومتی پالیسیوں سے ظاہرہوتاہے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے وزیر اعظم عمران خان

حکومتی پالیسیوں سے ظاہرہوتاہے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم عمران …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وزیرا عظم عمرا ن خان نے ٹیکس محصولات میں اضافے پرایف بی آرکی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے ظاہرہوتاہے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف بی آرنے اپریل میں 384 ارب محصولات اکٹھے کئے ہیں جس سے گزشتہ سال کے مقابلے محصولات میں 57 فیصداضافہ ہو اہے۔ گزشتہ سال اسی عر صے میں 240 ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ جولائی تااپریل محصولات 14 فیصداضافے سے 3780 ارب تک پہنچ گئیں ہیں۔ حکومتی پالیسیوں سے ظاہرہوتاہے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button