اہم خبریں

حکومت نے آصف علی زرداری کے خلاف سوئس اکاؤنٹس کیس نئے سرے سے کھولنے کا عندیہ دے دیا

حکومت نے آصف علی زرداری کے خلاف سوئس اکاؤنٹس کیس نئے سرے سے کھولنے کا عندیہ …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف سوئس اکاونٹ دوبارہ کھولے جاسکتے ہیں،براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ جسٹس  (ر)عظمت سعید نے سوئس اکاونٹس کا اوریجنل ریکارڈ ریکور کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ معاملے پر احمر بلال صوفی سمیت 5افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے،طارق فواد جنہوں نے براڈ شیٹ کا معاملہ شروع کرایاان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔کورونا کے حوالے سے  ​98فیصد پاکستانیوں کو مفت ویکسین لگائی جائے گی۔ باقی دو فیصد لوگ جو لائن میں لگنا نہیں چاہتے انکو قیمت دینے پر ویکسین کی سہولیت دینگے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کورونا کی دو لہروں کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا،کوشش کررہے ہیں کہ تیسری لہر کا بھی کامیابی سے مقابلہ کریں۔روسی ویکسین کے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں کیس چل رہا ہے عدالتی فیصلے کے بعد اسکی قیمت مقرر کی جائے گی۔چینی کی زیادہ پروڈکشن دو خاندانوں کے پاس ہے جن میں زرداری اور شریف خاندان شامل ہیں۔انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے الیکڑانک ووٹنگ مشینوں کو کافی سراہا ہے اور مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کشمیر کے الیکشن کا ایک حصہ ہم الیکڑانک ووٹنگ مشینوں پر کرینگے۔ہم چاہتے کہ الیکشن اصلاحات کے عمل میں اپوزیشن بھی شریک ہو،ایسا سسٹم لانا چاہتے ہیں جس پر سب اعتبار کرسکیں۔سرکاری اداروں میں پڑی ہوئی خالی آسامیوں کو  مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button