اہم خبریں

حکومت نے قومی اسمبلی میں فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرار داد پیش کر دی 

حکومت نے قومی اسمبلی میں فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرار داد پیش …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر سے متعلق قرار داد کو قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کااجلاس سپیکر اسد قیصر کا اجلاس جاری ہے جس میں علی محمد خان نے معاملے پرپارلیمنٹ کی کمیٹی بنانے کی قرار داد کو قومی اسمبلی میں پیش کیا ،جسے فرانسیسی سفیر سے متعلق بحث کیلئے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیاہے ۔قرار دادکے متن میں کہا گیاہے کہ تمام مسلم ممالک سے اس معاملے پرسیرحاصل بات کی جائے،تمام یورپین ممالک بالعموم اورفرانس کوبالخصوص معاملہ کی سنگینی سے آگاہ کیاجائے، فرانسیسی سفیرکو ملک سے نکالنے کے معاملہ پر بحث کی جائے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمرا ن خان کی زیر صدارت چیمبر میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس دوران مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ قرار داد کے متن پر بھی غور کیا گیا ۔ حکومت معاہدے کے مطابق قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے جارہی ہے ۔وزیراعظم کا کہناتھا کہ عالمی سطح پر مضبوط کیس پیش کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔اجلاس میں قرار داد کا متن تمام شرکا ءکے سامنے پڑھ کر سنایا گیا ۔

قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی مجوزہ قرار دا د کا متن بھی سامنے آ گیاہے ، متن کے مطابق ایوان فرانس میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کی پرزور مذمت کرتا ہے ، فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کے معاملے پر بحث کی جائے ۔ سڑکوں کی بندش کی بجائے احتجاج کیلئے مخصوص جگہ کا تعین کیا جائے ،قومی اسمبلی میں قرار داد آج بیس اپریل کو پیش کرنا طے کی گئی ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button