اہم خبریں

حکومت کا براڈ شیٹ سکینڈل کے متعلق بڑا فیصلہ نیب کے دو سابق چیئرمینوں کے خلا ف تحقیقات کی منظوری

حکومت کا براڈ شیٹ سکینڈل کے متعلق بڑا فیصلہ، نیب کے دو سابق چیئرمینوں کے خلا …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ سکینڈل میں ملوث نیب کےسابق دو چیئرمینوں اور افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی92کے مطابق وفاقی حکومت نے فیڈرل انوسٹی گیشن اتھارٹی(ایف آئی اے ) کو براڈ شیٹ سکینڈل میں ملوث نیب کے دو چیئرمینوں اور افسران کے خلاف تحقیقات کے لئے منظوری د ے دی ہے۔

ایف آئی اے 2011سے2017کے دوران نیب کے چیئرمین اور ذمہ دار افسران کے خلاف تحقیقات کرے گا۔

واضح رہے کہ جسٹس(ر)عظمت سعید کی سربراہی میں براڈ شیٹ سکینڈل کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا گیا تھا جس کی رپورٹ کے مطابق براڈشیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی غلط ادائیگیاں کی گئیں تھیں اور کمیشن نے نیب کو سوئس مقدمات کا سربمہر ریکارڈ کھولنے کی بھی سفارش کی تھی۔ 

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button