اہم خبریں

حیدر آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ شرح 14فیصد ہو گی 

حیدر آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ ،شرح 14فیصد ہو گی 

حیدر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) حیدر آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو گیا، محکمہ صحت نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مزید 185افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔

نجی ٹی وی جیوز نیوز کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ دو افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد321 ہو گئی ،شہر میں فعال کیسز کی تعداد ایک 510 تک پہنچ گئی ۔ 

حیدر آباد میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں میں 1300 سے زائد افراد نے ویکسی نیشن کرائی ، ایک ہزار سے زائد افراد کو پہلی ڈوز جبکہ 280افراد کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button