تازہ ترین

خضدار میں مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، 15 افراد جاں بحق اور30 زخمی

خضدار میں مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور30 زخمی ہوگئے ہیں۔مسافر کوچ وڈھ سے دادو جارہی تھی کہ اسے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کھوڑی کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بتانا ہےکہ مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوئی اور توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے الٹ گئی۔

حادثے میں زخمی بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button