اہم خبریں

خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کر دی گئی 

خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کر دی گئی 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 اپریل تک توسیع کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد نے خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثو ںسے متعلق کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت خواجہ آصف کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ احتساب عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کرتے ہوئے 22 اپریل تک سماعت ملتوی کر دی ہے ۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی پہنچی لیکن پولیس اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے روک دیا ، اس موع پر مریم اورنگزیب اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تکرار ہوئی تاہم بعدازاں ن لیگی ترجمان کو جانے کی اجازت دیدی گئی ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button