اہم خبریں

خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 مئی تک توسیع

خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 مئی تک توسیع

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کورٹ لاہور پیش کیا گیا ، عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 مئی تک توسیع کردی ۔

نیب نے خواجہ آصف کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی جانب سے کیس فائل کرنے پر گزشتہ سال دسمبر میں گرفتار کیا تھا ۔ خواجہ آصف دبئی میں موصول ہونےو الے 22کروڑ روپے کے ذرائع نہیں بتا سکے ۔

سماعت کے بعد مسلم لیگ ن کے سابق رہنما جاوید ہاشمی نے خواجہ آصف سے ملاقات کی ۔ جاوید ہاشمی نے خواجہ آصف سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے کی کوشش کی مگر انہیں سکیورٹی کی جانب سے کورونا ایس او پیز کے تحت ایسا کرنے سے روک دیا گیا۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button