کھیل

خیبرپختونخوا حکومت کا احسن اقدام معذور کھلاڑیوں کے لیے خصوصی بسیں متعارف کروادیں

خیبرپختونخوا حکومت کا احسن اقدام، معذور کھلاڑیوں کے لیے خصوصی بسیں متعارف …

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت نے  معذور کھلاڑیوں کے لیے خصوصی بسیں تیار کی ہیں ،جن کا افتتاح بھی کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے مطابق پشاور میں خصوصی کھلاڑیوں کی کھیلوں کے میدان تک رسائی کے لیے بسیں تیار کرلی گئی ہیں۔ ویل چیئر کھلاڑی مسمات شیراز نے وزیراعلی ہاؤس میں بسوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان، سیکرٹری اسپورٹس عابد مجید اور دیگر خصوصی کھلاڑی بھی موجود تھے۔مخصوص بسوں سے خصوصی کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان تک رسائی آسانی ہوگی اور دوسروں شہروں میں ہونے والے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے سفر کرنا بھی آسان ہوگا۔

وزیراعلی  کا کہنا تھا کہ اسپورٹس فار آل ویژن کے تحت خصوصی افراد کیلئے گراؤنڈ تک رسائی ممکن بنانے کیلئے یہ اقدام اٹھایا۔ محکمہ کھیل ڈاکٹر سپورٹس سٹریٹیجی کے تحت خصوصی افراد کیلئے بسیں تیار کیں وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button