پاکستان

خیبرپختونخوا میں پبلک ٹرانسپورٹ پر 2 دن کے لیے پابندی عائد کر دی گئی

خیبرپختونخوا میں ایک سے دوسرے شہر پبلک ٹرانسپورٹ پر 2 دن کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا منظور خان کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو ایک سے دوسرے شہر تک پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ فیصلہ کورونا کی تیسری لہر میں شدت آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کے5ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، مزید83 اموات

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ بند رکھنے کے لیے تمام ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔

منظور خان کے مطابق شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی نہیں ہوگی جب کہ گڈز ٹرانسپورٹ اور پرائیوٹ گاڑیاں پابندی سے مستثنیٰ ہے۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button