پاکستان

خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز شرح حیرت انگیز اضافہ

صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا کا کہنا ہے کہ صوبے میں کووڈ 19 کے کیسز مثبت آنے کی شرح 12.3 فیصد رہی، 5 اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز 20 فیصد جبکہ 9 اضلاع میں 10 فیصد رہے۔

 صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ روز صوبے میں 1 ہزار 18 کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔

تیمور خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز صوبے میں کیسز مثبت آنے کی شرح 12.3 فیصد رہی۔
انہوں نے بتایا کہ 5 اضلاع میں کرونا کے مثبت کیسز 20 فیصد رہے جن میں پشاور، صوابی، مردان، بونیر اور لوئر دیر شامل ہیں۔ مزید 9 اضلاع میں کرونا وائرس کیسز کے مثبت آنے کی شرح 10 فیصد رہی۔

تیمور خان جھگڑا نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر کرونا وائرس مثبت آنے کی شرح مستحکم ہے لیکن پھر بھی زیادہ ہے۔

پختونخوا سمیت ملک بھر میں گزشتہ روز کرونا وائرس کے 5 ہزار 329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 5 ہزار 517 ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا وائرس سے مزید 98 اموات ہوئیں جس کے بعد کووڈ 19 سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 124 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 66 ہزار 994 ہے جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 6 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔


subscribe YT Channel




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button