اہم خبریں

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری بدترین پاسپورٹس میں پاکستان کا کون سا نمبر ہے؟ 

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری، بدترین پاسپورٹس میں پاکستان …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی سال 2021 کی نئی درجہ بندی جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان کا پاسپورٹ دنیا کا پانچواں بدترین کارکردگی کا حامل قرار پایا ہے۔

سنہ 2021 کی نئی رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ نیچے سے پانچویں نمبر پر ہے۔ انفرادی طور پر پاکستان 195 واں کمزور ترین  پاسپورٹ کا حامل ملک ہے جس کے شہری صرف سات ملکوں میں ویزا کے بغیر جاسکتے ہیں۔

دنیا کا سب سے کمزور ترین پاسپورٹ افغانستان کا ہے جبکہ اس کے بعد عراق، شام اور صومالیہ کا نمبر آتا ہے۔

دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ جرمنی کا ہے جس کے شہری 98 ملکوں میں بنا ویزا کے جاسکتے ہیں۔ اس کے بعد فن لینڈ، سپین اور سوئٹزر لینڈ کا نمبر ہے۔ رینکنگ میں ان چاروں ملکوں کو مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button