کھیل

دورہ جنوبی افریقہ شاداب خان کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ایک اور کھلاڑی کو آرام کا مشورہ

دورہ جنوبی افریقہ ، شاداب خان کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ایک اور کھلاڑی کو آرام …

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ جنوبی افریقہ کے دوران قومی کرکٹرحیدرعلی کےدانت میں تکلیف ہوگئی جس کے بعد انہیں ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا، اس سے قبل شاداب خان بھی چار ہفتوں کے لیے سکواڈ سے آئوٹ ہوچکے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق  ڈاکٹرزنےحیدرعلی کی روٹ کنال کردی۔

اس سے قبل قومی آل راؤنڈر شاداب خان دوسرے ون ڈے میں پاؤں میں انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر ہوگئے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈےمیں بیٹنگ کرتے ہوئے شاداب خان بائیں پاؤں پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے، فوری طبی امداد کے بعد کھیل مکمل کرنے پر آل راؤنڈر کا ایکسرے کیا گیا، جس میں فریکچر کی تشخیص ہوئی۔اس پر ڈاکٹرز نے قومی کرکٹر کو چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، اس لیے شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز جبکہ دورہ زمبابوے میں بھی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button