کھیل

دورہ زمبابوے کیلئے جانے والی قومی کرکٹ ٹیم کی کورونا رپورٹ آگئی

دورہ زمبابوے کیلئے جانے والی قومی کرکٹ ٹیم کی کورونا رپورٹ آگئی

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے جانے والی قومی کرکٹ ٹیم کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیا مینجر کے مطابق سکواڈ گزشتہ روز چارٹرڈ طیارے سے زمبابوے پہنچا تھا جہاں اس نے ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کھیلنی ہے۔ زمبابوے پہنچنے پر قومی ٹیم کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس کی آج رپورٹ آگئی ہے۔ خوش قسمتی سے کسی بھی کھلاڑی یا آفیشل میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچز 21، 23 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 29 اپریل سے ہوگا۔ گرین شرٹس کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button