اہم خبریں

دوستی اور دشمنی کا فیصلہ پاکستان کے ہاتھ میں ہے افغان صدر اشرف غنی کا پیغام

” دوستی اور دشمنی کا فیصلہ پاکستان کے ہاتھ میں ہے” افغان صدر اشرف غنی کا پیغام

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا اس بات پر منحصر ہے کہ پاکستان اپنے ہمسائے کے ساتھ دوستی کرتا ہے یا دشمنی کا فیصلہ کرتا ہے۔

پولیس فورس کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے اعلان کے ساتھ افغانستان کو تاریخی موقع ہاتھ آیا ہے۔ "آج پاکستان کیلئے فیصلے کا دن ہے، اگر ہمارا ملک غیر مستحکم ہوا تو پاکستان بھی عدم استحکام کا شکار ہوگا، اگر وہ (پاکستان) ہماری ترقی چاہتے ہیں تو ان کی بھی ترقی ہوگی۔”

اشرف غنی نے کہا کہ دوستی اور دشمنی کا فیصلہ پاکستان کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے اسی قسم کے ریمارکس جمعرات کو ایک آن لائن کانفرنس سے خطاب میں بھی دیےتھے۔ اشرف غنی کا کہنا تھا ” پاکستان کیلئے یہ قسمت کا فیصلہ ہے، یا تو وہ (پاکستان) مشترکہ طور پر علاقائی تعاون، عالمی پارٹنر شپ اور خطے کا استحکام چاہے گا یا پھر وہ اپنی توانائیاں طالبان اور انتہا پسندی کو مضبوط کرنے میں صرف کرے گا، پاکستان کو انتہا پسندی کی سب سے زیادہ قیمت ادا کرنا پڑی ہے، یہ فیصلے کی گھڑی ہے اور ہمیں یہ سب دیکھنا ہوگا۔”

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںبین الاقوامی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button