تازہ ترین

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، زمبابوے کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

زمبابوے کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ،زمبابوے نے ابھی تک 2 وکٹوں کے نقصان پر ۵۴ رنز بنائے ہیں

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہرارے میں کھیلا جارہا ہے، جہاں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، گرین شرٹس کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فیصلہ کن برتری کے لئے قومی ٹیم میں آج دو تبدیلیاں کیں گئیں ہیں، آؤٹ آف فارم مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی کی جگہ آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز کو ڈراپ کرتے ہوئے کراچی کنگز سے تعلق رکھنے والے ارشد اقبال کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل زمبابوے کے مڈل آرڈر بلے باز کریگ ارون انجری کا شکار ہوکر ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں،کریگ ارون پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے، زمبابوین اسکواڈ میں کریگ ارون کی جگہ تاریسائی مساکانڈا کو شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کے 149 رنز کے جواب میں زمبابوین ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 138 رنز بناسکی تھی۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد حسنین نے دو وکٹیں حاصل کیں، 82 رنز کی اننگز کھیلنے پر رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔


subscribe YT Channel




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button