پاکستان

رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، کل بروز بدھ پہلا روزہ ہو گا

رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، کل بروز بدھ پہلا روزہ ہو گا۔

پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت آج پشاور میں ہوگا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے۔

دوسری جانب وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور رویت ہلال ریسرچ کونسل کی پیشن گوئیوں کے مطابق آج چاند دیکھا جاسکے گا اور ملک بھر میں بدھ کے روز ایک ہی دن پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے لہٰذا آج وہاں پہلا روزہ ہے جب کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مسجد الحرام میں نماز تراویح کی اجازت دیدی ہے۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button