صحت

رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی

چین سے رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق چین سے 20 سے 22 جون کے دوران کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چین سے رواں ماہ 50 لاکھ تیار ویکسین پاکستان پہنچے گی جبکہ 21 سے 22 جون کے درمیان کین سائنو ویکسین کی 30 لاکھ خوراکوں کا خام مال بھی پاکستان پہنچےگا۔

ذرائع کے مطابق 20 جون کو چین سے سائنو ویک ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ رہی ہے، 20 جون کو سائنو ویک ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button