اہم خبریں

ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے وزیر داخلہ شیخ رشید

ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، موجو دہ صورتحال میں رینجرز نے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر اچھا کام کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور، آئی جی پنجاب، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد اور کمشنر راولپنڈی نے شرکت کی۔ اجلاس میں رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین جبکہ پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کو علاقے کلیئرکرانے پر مبارکباد پیش کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ موٹرویز، جی ٹی روڑ اور باقی بڑی سڑکیں ٹریفک کے لیے کلیئر ہیں،لیاقت باغ، ترنول، بارہ کہو، روات کے راستے بھی بحال کردیئے گئے ہیں۔ 

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button