کھیل

ریسلنگ کے اولمپکس مقابلوں میں شرکت پاکستان کے لئے افسوسناک خبر سامنے آگئی

ریسلنگ کے اولمپکس مقابلوں میں شرکت، پاکستان کے لئے افسوسناک خبر سامنے آگئی

الماتے(ڈیلی پاکستان آن لائن )ریسلنگ  کے   اولمپکس  مقابلوں میں  شرکت کے لیے کھیلے جانے والے  کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کے  تینوں ریسلرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔

قازقستان کے شہر الماتے میں جاری کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کے تینوں ریسلرز  محمد انعام، محمد بلال اور ہارون عابد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ محمد انعام بٹ کو 97 کلوگرام میں ازبکستان کے ریسلر نےآٹھ صفر سے شکست دی،میچ سے قبل انعام بٹ گھٹنے کی انجری کا شکار تھے تاہم اس کے باوجود انہوں نے مقابلے میں حصہ لیا۔  محمد بلال کا 55 کلو گرام کیٹگری میں  کرغزستان کے پہلوان سے مقابلہ تھا ،انکو چھ چار سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہارون عابد 125 کلو گرام کیٹیگری میں ناکام رہے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button