کھیل

زمبابوے سے شرمناک شکستقومی ٹیم ٹرپل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکی بابراعظم نے پچ کے بارے میں کیا کہا ؟ 

زمبابوے سے شرمناک شکست،قومی ٹیم ٹرپل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکی ،بابراعظم نے …

زمبابوے سے شرمناک شکست،قومی ٹیم ٹرپل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکی ،بابراعظم نے پچ کے بارے میں کیا کہا ؟ 

  

ہرارے(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور ز مبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی لوسکورنگ میچ رہا ،زمبابوے کے 118رنز کے جواب میں قومی ٹیم صرف99سکور پر آوٹ ہو گئی۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ہم نے بری کرکٹ کھیلی ،جیت کا کریڈٹ زمبابوے کو جاتا ہے جنہوں نے مضبوط طریقے سے کھیل میں واپسی کی ۔انہوں نے کہا کہ بلے بازی کے شعبے میں قومی ٹیم مڈل آرڈر میں مشکلات کا شکارہے لیکن ہم اگلے میچ میں اچھا کھیل پیش کریں گے ۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ گزشتہ میچ کی طرح آج بھی پچ ویسی ہی تھی ،یہ ڈبل پیسڈ پچ تھی گیند بھی بیٹھ کر بلے پر آرہی تھی لیکن یہ کوئی بہانہ نہیں ہے ،ہم پروفیشنل ٹیم ہیں اور ہمیں یہ سکور بنانا چاہیے تھا۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button