کھیل

زمبابوے سے شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم نے ٹی 20کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرکے سب ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا

زمبابوے سے شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم نے ٹی 20کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرکے …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹی 20 کرکٹ میں پاکستانی ٹیم 1000وکٹیں لینے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’ کیا آپ جانتے ہیں کہ  قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک ہزار وکٹیں لینے کا اعزاز رکھنے والی پہلی ٹیم ہے۔‘

واضح رہے کہ سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 98 میچوں میں 97 وکٹیں لے کر پاکستان کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے باؤلر ہیں۔ سابق آف سپنر سعید اجمل اور عمر گل نے 85،85 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button