کھیل

زمبابوے کیخلاف تیسرے ٹی 20میچ میں قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں 

زمبابوے کیخلاف تیسرے ٹی 20میچ میں قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں 

ہرارے ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) دورہ زمبابوے پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم آج تیسرا ٹی 20میچ کھیلے گی ، آج کے میچ میں قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔

نجی ٹی وی آے آر وائی کے مطابق قومی ٹیم کی فائنل الیون سے آصف علی ، دانش عزیز اور ارشد اقبال کو ڈراپ کرتے ہوئے شرجیل خان ، سرفراز احمد اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہے ۔

پاکستان نے پہلے ٹی 20میچ میں زمبابوے کو 11رنز سے شکست دی تھی ، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 149رنز بنائے تھے جبکہ زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں 138رنز بنا پائی ۔

دوسری ٹی 20میچ میں پاکستان کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ، زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 118رنز بنائے ۔ قومی کرکٹ ٹیم 99کے مجموعی اسکور پر ہمت ہار گئی ۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button