کھیل

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میکگل کو تاوان کے لیے اغوا کا انکشاف

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میکگل کو تاوان کے لیے اغوا کا انکشاف

سڈنی (ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر سٹیورٹ میکگل کو تاوان کے لیے اغوا کا انکشاف ہوا ہے، واضح  رہے 50 سالہ سٹیورٹ میکگل نے 1998 سے 2008 تک آسٹریلیا کی انٹرنیشنل کرکٹ میں نمائندگی کی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 44 ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز کھیلنے والے آسٹریلیا کے کھلاڑی سٹیورٹ میکگل کو 14 اپریل کو سڈنی میں تاوان کی خاطر اغوا کیا گیا تھا۔ اس دوران ان کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق میکگل کو ایک گھنٹے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا تاہم اس واقعے سے متعلق ابھی تک آسٹریلیوی کھلاڑی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ بعد ازاں پولیس نے کارروائی کے بعد چار اغواکاروں کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا ہے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button