اہم خبریں

سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے صاحبزادے افنان صدیقی پر قاتلانہ حملہ 

سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے صاحبزادے افنان صدیقی پر قاتلانہ حملہ 

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزماں صدیقی کے صاحبزادے بیرسٹر افنان سعید پر حملہ ہواہے جس میں میں وہ محفوظ رہے ہیں تاہم ملزمان گھر پر فائرنگ کر نے کے بعدفرار ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان خیابان راحت کے فیز 6 میں واقعہ بنگلے پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے ، فائرنگ کا واقعہ رات ایک بج کر 17 منٹ پر پیش آیا ۔ افنان صدیقی نے بتایا کہ مجھے میرا دوست گھر چھوڑنے کیلئے آیا تھا ، ہم جیسے ہی گھر کے اندر داخل ہوئے تو ملزمان نے گھر پرفائرنگ کر دی ، میرے ملازم نے مجھے بچانے کیلئے چھلانگ لگائی اور زمین پر گرا ، فائرنگ کے بعد گولیاں گھر کی دیوار پر لگیں ۔ 

افنان صدیقی کا کہناتھا کہ اندر موجودمیرے پولیس اہلکار کی جانب سے سرکاری اسلحہ سے گولی چلائی گئی تو ملزمان خالی پلاٹ کی جانب بھاگ گئے ، میرا عرفان اللہ کنڈی نامی شخص سے بھی 2018 سے تنازع چل رہاہے ، عرفان اللہ کنڈی نے مری میں میری والدہ پر بھی حملہ کروایا تھا ۔ 

پولیس کا کہناہے کہ رات کو خبر موصول ہوتے ہی پولیس فوری طور پر افنان صدیقی کے گھر پہنچی لیکن افنان صدیقی کی جانب سے تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کروایا گیاہے ، جب ہمیں کہیں گے تو فوری مقدمہ درج کر لیا جائے گا ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button