اہم خبریں

سابق ڈی جی ایف آئی اے کے الزامات وزیراعظم عمران خان خود میدان میں آگئے

سابق ڈی جی ایف آئی اے کے الزامات، وزیراعظم عمران خان خود میدان میں آگئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)بشیرمیمن کےالزامات بےبنیاد ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بشیرمیمن صرف اومنی گروپ کی جےآئی ٹی میں پیش رفت پربریف کرتےتھے۔بشیرمیمن کومریم نوازن لیگ یاپیپلز پارٹی کےخلاف کیسزکاکبھی نہیں کہا،خاتون اول کی تصویر کےمعاملےمیں مریم نوازپردہشتگردی کامقدمہ بنانےکاکبھی نہیں کہا۔ریفرنس فائل کرنےکاکام بشیرمیمن کاتھاہی نہیں توان سےکیوں کہتا؟بشیرمیمن کوفائزعیسیٰ کےخلاف  کبھی کیسزبنانےیاتحقیقات کانہیں کہا۔انکو  کہاتھاتحقیقات کریں یہ کیسےہوسکتاہے کہ وزیرخارجہ اوردفاع غیرملکی اقامہ اورتنخواہ لیتاہو؟خواجہ آصف کیس کی تحقیقات کافیصلہ کابینہ  اجلاس میں بھی کرچکےتھے۔بشیرمیمن کوصرف خواجہ آصف کےاقامےکےمعاملےپرتحقیقات کاکہاتھا۔

واضح رہے کہ بشیر میمن کی جانب سے چند روز قبل الزام لگایا گیا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے انہیں شریف خاندان اور لیگی رہنماؤں کے خلاف کیس بنانے کا کہا گیا تھا۔ بشیر میمن کے الزامات کو اس سے قبل وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی جانب سے بھی بے بنیاد قرار دیا جاچکا ہے۔

مزید :

قومیاہم خبریں




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button