کھیل

سابق کھلاڑی نے اپنے ہی بھائی کو مکا مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا شرمناک وجہ بھی سامنے آگئی 

سابق کھلاڑی نے اپنے ہی بھائی کو مکا مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، شرمناک وجہ …

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک سابق باکسر نے ایک ہی مکا مار کر اپنے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا، جس کی وجہ ایسی تھی کہ سن کر آدمی حیران رہ جائے۔ دی مرر کے مطابق 26سالہ ڈومینیک رابنسن نامی اس سابق باکسر کا تعلق برطانوی شہر نیوکاسل سے ہے جس نے دوران تفتیش اپنے بھائی کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کے 27سالہ بھائی جورڈن بیل نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر اس کی گرل فرینڈ کو فحش جملے بولے تھے، جس پر غصے میں آ کر ڈومینیک نے اسے ایک پنچ دے مارا۔

ڈومینیک کا کہنا تھا کہ جورڈن کو مکا مارنے کا مقصد اس کی جان لینا نہیں تھا تاہم میں نہیں جانتا تھا کہ وہ میرے ایک ہی مکے سے موت کے منہ میں چلا جائے گا۔ پولیس نے ڈومینیک کو گرفتار کرکے نیوکاسل کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔ پراسیکیوٹرز کی طرف سے عدالت میں بتایا گیا ہے کہ جورڈن نے بظاہر ڈومینیک کی گرل فرینڈ کے ساتھ مذاق کیا تھا تاہم اس کے مذاق میں بولے گئے فحش جملوں پر ڈومینیک مشتعل ہو گیا اور اسے سر میں مکا دے مارا۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button