اہم خبریں

سبی کے علاقے سنگان میں دہشتگردوں کا ایف سی دستے پر حملہ 5جوان شہید

سبی کے علاقے سنگان میں دہشتگردوں کا ایف سی دستے پر حملہ ، 5جوان شہید

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سبی کے علاقے سنگان میں دہشتگردوں نے ایف سی دستے پر حملہ کیا جس میں پانچ جوان شہید ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سبی میں ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ، حملے میں ایف سی کے پانچ جوان شہید ہو گئے ، شہدا میں حوالدار ظفر علی خان، لانس نائیک ہدایت اللہ ،  لانس نائیک بشیر احمد ،لانس نائیک ناصر عباس ، سپاہی نور اللہ شامل ہیں ۔فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگردوں کا بھاری جانی ، مالی نقصان ہوا ۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان کا امن ایسے عناصر کے ہاتھوں سبوتاژ نہیں ہونے دیا جائے گا۔دہشتگردوں کے فرار کا راستہ اور گرفتاریوں کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔

مزید :

اہم خبریں




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button