اہم خبریں

سندھ اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی اپوزیشن کا احتجاج

سندھ اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی، اپوزیشن کا احتجاج

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ اسمبلی کی جانب سے آئندہ مالی سال 2021-22کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین کی جانب سے شدید ہنگامی آرائی اور احتجاج کیا گیا ۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے ضمنی بجٹ کے مطالبات زرپیش کیے ،اپوزیشن نے ضمنی بجٹ کے مطالبات زرپرکٹوتی کی کوئی تحریک جمع نہیں کرائی ،کٹوتی کی تحاریک نہ ہونے پر ضمنی بجٹ کیلئے مطالبات زرکی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعر ہ بازی کی گئی ۔ 

بعدازاں سپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے اجلاس پیر کے روز تک ملتوی کردیاگیا۔

مزید :

اہم خبریںقومیبجٹعلاقائیسندھکراچی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button