اہم خبریں

سندھ کے سرکاری دفاتر میں 20فیصد سے زائد عملہ نہ بلانے کا اعلان اوقات کار دو بجے تک محدود

سندھ کے سرکاری دفاتر میں 20فیصد سے زائد عملہ نہ بلانے کا اعلان، اوقات کار دو …

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی نے سندھ کے سرکاری دفاتر میں 20 فیصد سے زائد عملہ نہ بلانے کا اعلان کر دیا ، دفتری اوقات بھی صبح 9سے دوپہر 2 بجے تک محدود کر دیے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کورونا کے حوالے سے سب سے زیادہ تشویش ہے ، اب تک صوبے میں 35 لاکھ 66ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کر چکے ہیں ، سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح دیگر صوبوں سے کم تھی مگر گزشتہ ایک ہفتے سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے ، کل سندھ میں 952 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ چھ لوگ جاں بحق ہوئے ۔سندھ میں اب تک چار ہزار 600اموات ہوئیں ۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا صورتحال میں ہم نے ہسپتالوں میں مزید سہولیات فراہم کیں، سہولیات کے باوجود ہم گھبرائے ہوئے اور پریشان ہیں ، سوائے چین اور روس کے کہیں سے ویکسین نہیں مل رہے ، انتظار نہیں کر سکتے کہ جب سب بیڈز بھرجائیں گے تو سختیاں کریں گے ، ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ وفاق نے قدم نہ اٹھایا تو ہم مجبور ہوں گے ۔

مزید :

اہم خبریںقومیکورونا وائرس




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button