پاکستان

سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال،نفرت پھیلانے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا، سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی کی تعریفیں کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال،نفرت پھیلانے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا۔ تحریک لبیک پاکستان کےسوشل میڈیااکاؤنٹس کےذریعے اشتعال پھیلانے کے واقعات کے حوالے سے سی ٹی ڈی نے ایف آئی اےسائبرکرائم کے ساتھ حکمت عملی بنالی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال،نفرت پھیلانے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیخلاف شرانگیز ی پھیلانے پر بھی کارروائی ہوگی۔

حکام نے بتایا ٹی ایل پی کے سوشل میڈیااکاؤنٹس کی فہرست مرتب کرلی گئی اور ایف آئی اےسائبرکرائم میں باقاعدہ شکایت درج کرلی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی کی تعریفیں کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے ، ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہد نے کہا ہے کہ کالعدم جماعت سے منسوب سوشل میڈیا کی نشاندہی کرلی گئی ہے ، ہنگامہ آرائی کیلئے بھڑکانے والوں نے ایف آئی اے سائبرکرائم سے رجوع کرلیا ہے۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button