اہم خبریں

سٹے بازی کے الزامات کے بعد جہانگیر ترین کا ردعمل بھی سامنے آگیا

سٹے بازی کے الزامات کے بعد جہانگیر ترین کا ردعمل بھی سامنے آگیا

لودھراں(ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹے بازی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ فیوچر سیل  بزنس کا ایک طریقہ کار ہے ،اسے سٹے بازی نہیں کہاجاسکتا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ فیوچر سیل  معمول کی کاروباری سرگرمیوں کا حصہ ہے،  دنیا بھر میں کارروبار کے لئے فیوچر سیلز ایک معمول کا طریقہ ہے۔ جے ڈی ڈبلیو کے کھاتوں میں تمام طرح کی سیلز پوری طرح ڈکلئیر ہیں۔

واضح رہے کہ  منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کے خلاف مقدمات درج ہیں،عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتیں دو روز قبل منظور کی تھیں۔

مزید :

قومیBreaking Newsاہم خبریں




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button