اہم خبریں

سپریم کورٹ کا این اے 75 میں دوبارہ انتخاب کا حکم مریم نوازشریف نے خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کر دیا 

سپریم کورٹ کا این اے 75 میں دوبارہ انتخاب کا حکم ، مریم نوازشریف نے خاموشی …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اور این اے 75 میں امیدوار اسجد ملہی کی الیکشن کمیشن کے حلقے میں دوبار ہ انتخاب کے خلاف درخواست کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھاہے اور دس اپریل کو دوبارہ پولنگ کا حکم جاری کر دیاہے جس پر اب ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف نے بھی پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور اسکی جعلی حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ صرف ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی۔ ان وارداتیوں کو ووٹ چوری کرنے اور الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کرنے کے جرم کا حساب دینا ہوگاانشاءاللہ ۔ “

مریم نواز کا اپنے پیغام میں مزید کہناتھا کہ ” مسلم لیگ ن کے تمام شیروں کو مبارکباد جنہوں نے ناصرف ووٹ چور ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیا۔ شاباش ڈسکہ والو،شاباش ! شاباش نوشین۔“

یاد رہے کہ مریم نوازشریف کی طبیعت ناساز ہے اور انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں بھی معطل کر رکھی ہیں تاہم ان کی کورونا رپورٹ منفی آئی تھی ، نوازشریف کے ذاتی معالج عدنان بھی لندن سے جاتی امراءپہنچ گئے تھے جہاں ان کی ہدایت پر مریم نواز کے کچھ ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button