اہم خبریں

سیاست ہوتی رہے گی پہلے آپ یہ کام کریں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دے دیا

"سیاست ہوتی رہے گی پہلے آپ یہ کام کریں” نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو …

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپنی صحت پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

نجی ٹی وی اے جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم نے پی ڈی ایم سربراہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی پہلے آپ اپنی صحت پر توجہ دیں۔

نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل صحتیابی تک آرام کا مشورہ دیا اور کہا کہ جب وہ صحتیاب ہوجائیں گے تو اس کے بعد پی ڈی ایم کو فعال کیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button