پاکستان

سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کورونا ویکسین لگوا لی

سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی۔ ‏ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم ایس سروسز اسپتال کراچی میں قائم ویکسین سینٹر کا ‏دورہ کیا اور کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی۔

ویکسین لگوانے کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ کورونا ایک حقیقت ‏ہے عوام احیتیاط کریں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔ ‏

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کرونا ویکسین کے حوالے سے شہریوں کے لیے اقدامات ‏کیے گئے ہیں عوام سے اپیل ہے کہ وہ کرونا سے بچائو کی ویکسین ضرور لگوائیں یہ اپ کی ‏صحت کے لیے ضروری ہے۔

واضح رہے کہ فاروق ستار بھی کورونا میں مبتلا ہوئے تھے اور دو روز بعد ان کی اہلیہ بھی کورونا ‏سے متاثر ہوئی تھیں۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button